گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار 

گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار 
گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر میں جنسی ہراسگی کے واقعات تھم نہ سکے، گلشن راوی میں گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ 

پولیس کے مطابق ملک سٹریٹ گلشن راوی کے ابراہیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق 27 سالہ (ص)اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ اسی دوران ہمسایہ عمران اپنے گھر کی چھت پر برہنہ ہوگیا اور خاتون کو ہراساں کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی گلشن راوی میں لڑکی کو نوجوان نےبرہنہ ہوکر ہراساں کیا تھا جس کا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلدہی  سراغ لگالیا جائے گا۔دوسری  طرف ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے،افسران و جوان قانون کی بالا دستی یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -