فرانس سے آبدوز ڈیل کیوں منسوخ کی؟ آسڑیلوی حکومت نے بنیادی وجہ بتادی

فرانس سے آبدوز ڈیل کیوں منسوخ کی؟ آسڑیلوی حکومت نے بنیادی وجہ بتادی
فرانس سے آبدوز ڈیل کیوں منسوخ کی؟ آسڑیلوی حکومت نے بنیادی وجہ بتادی

  

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے فرانسیسی حکومت کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی منسوخی سے قبل آبدوزوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آبدوزوں کی خریداری کے معاملے پر آسٹریلیا، فرانس اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور فرانسیسی حکومت معاملے کی سنگینی کو کم کرنے کےلیے تیار نہیں ہے۔فرانس نے اس معاملے پر تاریخ میں پہلی مرتبہ آسڑیلیا اور امریکہ سے اپنے سفیر واپس بلالیے ہیں۔

 آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ہم نے معاہدہ ختم سے قبل فرانسیسی اٹیک کلاس آبدوزوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ یہ ہماری اسٹریٹجک مفادات کے مطابق نہیں اور ہم اپنے قومی مفاد کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ  آسٹریلیا نے سنہ 2016 میں فرانس سے آبدوزیں خریدنے کا معاہدے کیا تھا جس کی مالیت 50 ارب آسٹریلوی ڈالر تھی، مذکورہ معاہدے کو آسٹریلیا نے گزشتہ ہفتے ختم کردیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -