آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے ، سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمودپھٹ پڑے 

آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے ، سابق چیئرمین پی سی بی خالد ...
آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے ، سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمودپھٹ پڑے 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خالد محمود نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے۔ایک انٹرویومیں خالد محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان سے چلے جانا افسوس ناک ہے، آئی سی سی کو اس معاملے میں ایکشن لینا چاہیے۔خالد محمود نے کہا کہ آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں وہ کیا ایکشن لے گی؟۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پی سی بی کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹس کی کوئی معلومات شیئر نہیں کیں، نیوزی لینڈ نے یک طرفہ فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قبل لابنگ کرنے کا ارادہ ہے۔دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے اور موقف میں حمایت مانگی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کیئے جائیں گے۔آئی سی سی اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی جائے گی، آئی سی سی بورڈ میٹنگز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوں گی۔

مزید :

کھیل -