محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی 

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی 
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی۔ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 ستمبر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی جمعرات سے ہفتے تک موسلا دھار بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور عمر کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدین، سانگھڑ اور لاڑکانہ کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری سناتے ہوئے پیشن گوئی کی ہے کہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -