سی ٹی ڈی نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

سی ٹی ڈی نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، تہلکہ ...
سی ٹی ڈی نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے سیکیورٹی  فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیاہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔ سی ٹی ڈی بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ سکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم  دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری دہشت گرد ولی نور جانی خیل تھانہ جانی خیل کے علاقے میں موجود ہے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر اختر محمد عرف خلیل جانی خیل گروپ سے ہے۔