فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی 

فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی 
فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی 

  

ساؤ پالو(ڈیلی پاکستان آن لائن)فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو کچھ مدت کے لیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا مگر اب ان کی حالت بہتر ہے جبکہ ہسپتال سے عظیم کھلاڑی نے اپنے دوستوں اور مداحوں کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ اب ان کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے،میرے اہل خانہ بھی میرے پاس آئے ہیں اور ان کے چہروں پر مجھے صحت مند دیکھ کرمسکراہٹ پھیل رہی ہے،آپ سب کی محبتوں پر شکر گذار ہوں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے مایہ ناز کھلاڑی پیلے کو سانس لینے میں دشواری کے سبب جمعے کی رات آئی سی یو منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ساو پاولو کے ہسپتال کے مطابق اب ان کی طبیعت مستحکم ہے۔ رواں ماہ پیلے کی بڑی آنت کا ٹیومر نکالا گیا تھا چند دن قبل انہیں آئی سی یو سے باہر منتقل کیا گیا تاہم طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے80 سالہ پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے ہیں اور کئی بار ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔تین ورلڈ کپ (1958، 1962 اور 1970 میں) جیتنے والے تاریخ کے واحد کھلاڑی 1968 میں 17 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب فائنل میں انہوں میزبان سیوڈن کے خلاف دو گول کیے۔1977 میں ری ٹائر ہونے سے قبل وہ ایک ہزار سے زائد گول سکور کر چکے تھے۔

مزید :

کھیل -