سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا ، شرح سود میں اضافہ ہو گا یا کمی؟اقتصادی ماہرین نے پیشگوئی کردی

سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا ، شرح سود میں اضافہ ہو گا یا ...
سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا ، شرح سود میں اضافہ ہو گا یا کمی؟اقتصادی ماہرین نے پیشگوئی کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل(سوموار کے روز) کرے گا، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر شرح سود 7فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ملک میں کورونا اور افراط زر کی صورتحال مائیکرو اور میکرو اشاریوں کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کورونا کے باعث ریلیف دینے کیلئے مرکزی بینک نے شرح سود سوا 13فیصد سے کم کر کے سات فیصد مقرر کی تھی جو مسلسل 15ماہ سے شرح سود سات فیصد پر برقرار ہے جبکہ 20ستمبر کو بھی پالیسی ریٹ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم چند ماہرین کہتے ہیں کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں کمزوریوں،قیمتوں کے حساس اشارئیے میں اضافے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے قرض پروگرام کی بحالی پرغور کرتے ہوئے شرح سود میں معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

بزنس -