مہنگائی کے بوجھ تلے دبی پاکستانی قوم کے لئے بڑی خوشخبری ،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان ہو گیا 

مہنگائی کے بوجھ تلے دبی پاکستانی قوم کے لئے بڑی خوشخبری ،گھی اور کوکنگ آئل کی ...
مہنگائی کے بوجھ تلے دبی پاکستانی قوم کے لئے بڑی خوشخبری ،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان ہو گیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان ٓن لائن)پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی صنعتوں کو قیمتوں میں فوری کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال کے دوران عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت تین سو سے ساڑھے تین سو روپے کلو تک ہونے سے عوام پر بوجھ بڑھا جنہیں ریلیف دینے کے لئے پی وی ایم اے کے چئیرمین شیخ عبدالوحیدنے وزیر اعظم عمران خان کو خطوط ارسال کئے اور وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر صنعت خسرو بختار سمیت اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں اور انھیں قائل کیا کہ ٹیکسوں میں معمولی کمی سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے جس سے ملکی خزانے پر بھی کوئی خاص بوجھ نہیں پڑے گا۔ ان کی کوششوں کی نتیجہ میں حکومت نے اس صنعت پر عائد تین فیصد فردرسیلزٹیکس ختم کر دیا جبکہ ایف بی آر نے اس سلسلہ میں باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جو فوری طورپر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

پی وی ایم اے کے چئیرمین شیخ عبدالوحیدنے کہا کہ پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی سالانہ پیداوار تقریباً پینتالیس لاکھ ٹن ہے اور حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا جس کے لئے ہم وزیر اعظم عمران خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر صنعت خسرو بختارکے مشکور ہیں۔ 

مزید :

بزنس -