محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی مساجد کھولنے کا مطالبہ کردیا

محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی مساجد کھولنے کا مطالبہ کردیا
محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی مساجد کھولنے کا مطالبہ کردیا

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرِ اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور کورونا وبا کے بہانے مقبوضہ کشمیر کی بند کی گئی بڑی مساجد کو فوری طور پر کھولا جائے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نماز جمعہ کے لیے جامع مساجد کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور کورونا وبا کے بہانے مذہبی آزادی پر قدغن کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وادی کی بڑی مساجد کو سیکیورٹی اور کورونا وائرس کے نام پر بند رکھنے کا اب کوئی جواز برقرار نہیں رہتا جب کہ حکومت خود دعویٰ کرتی ہے ہے کہ حالات نارمل اور کنٹرول میں ہیں۔دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں کھول دی گئی ہیں جب کہ عوامی اجتماعات جاری ہیں اور تقریبات کا بھی انعقاد ہورہا ہے تو مساجد کیوں بند ہیں؟ اس لیے پوری وادی اور بالخصوص درگاہ حضرت بل اور سری نگر کی جامع مسجد کو فوری طور پر نماز جمعہ کے لیے کھولا جائے۔

مزید :

قومی -