صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف ، یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف ، یونیورسٹی کے چار ...
صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف ، یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

  

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات کے دوران جامعہ کے آفس اسسٹنٹ، جونیئر کلرک، بک بائنڈر، نائب قاصد کے جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی، انسپکشن ٹیم کے مطابق یونیورسٹی ملازمین نے بھی جعلی ڈگریاں حاصل کیں، پی اینڈ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی رجسٹرار کی بیوی نے بھی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری حاصل کی جب کہ ڈپٹی رجسٹرار کے بھائی کو بھی جعلی ڈی ایم سی جاری کی گئی۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سابق کنٹرولر امتحانات کو شوکاز بھی جاری کردیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -صوابی -