سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے،موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20ستمبر تک لازمی قرار دیا ،ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے سٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی،سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا، بس سروسز کے سٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور سٹینڈز کو سیل کیا جائے گا،ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مزید :

کورونا وائرس -