پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی کا حملہ قابل تشویش ،حمزہ  شہباز نے لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد بتاتے ہوئے بزدار حکومت کو خبردار کردیا 

پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی کا حملہ قابل تشویش ،حمزہ  شہباز نے لاہور میں ...
پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی کا حملہ قابل تشویش ،حمزہ  شہباز نے لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد بتاتے ہوئے بزدار حکومت کو خبردار کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے صوبے میں  ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پنجاب میں حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر اس کی زد پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہورخاص طورپرکورونا کےساتھ ساتھ ڈینگی سے بھی متاثر ہے، پنجاب کے دارالخلافہ میں اب تک 582 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جب ڈینگی نے 2017ء میں خیبر پختونخوا پر حملہ کیا تو موجودہ وزیراعظم پہاڑوں پر سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیرکررہے تھے اور شہبازشریف خیبر پختونخوا کے عوام کو ڈینگی سے بچارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی لاروا تلف کرنے اور اس کی افزائش کے خاتمے کے لئے شہباز شریف ماڈل کی پیروی کر لے،ہسپتالوں پر پہلے ہی کورونا مریضوں کا بوجھ ہے، پنجاب کے ہسپتال ڈینگی کی نئی لہر کا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے، آپ کی لاپرواہی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -