پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز نے پی سی بی کو اہم پیشکش کردی

پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز نے پی سی بی کو اہم پیشکش کردی
پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز نے پی سی بی کو اہم پیشکش کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ کی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان سپر لیگ کی تینوں بڑی فرنچائزز لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پاکستان میں پی ایس ایل کے نمائشی میچز کھیلنے کو تیار ہیں۔تینوں فرنچائزز نے غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔جیو نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے کہا کہ بین ڈنک سمیت لاہور قلندرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بتایا کہ رمیز راجہ نے اس پیش کش کو سراہا ہے۔

مزید :

کھیل -