پیپلزپارٹی نے تبدیلی سرکار کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کردیا

 پیپلزپارٹی نے تبدیلی سرکار کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کردیا
 پیپلزپارٹی نے تبدیلی سرکار کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عوام تبدیلی کے نام پر تباہی لانے والوں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے،سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو رہا ہے،عوام کی سانسیں بند ہو رہی ہیں اور وزیر اعظم غیر ملکی سیر سپاٹے پر ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کےپارلیمانی لیڈرسیدحسن مرتضیٰ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ  یہ حکمران عوام سے سانس لینے کا حق بھی چھین رہے ہیں ، بجلی کے بلوں پر 35فیصد ٹیکس لگانے کی بجائے جہازی کابینہ کم کریں۔انہوں نے کہا کہ انسانی استعمال کی ہر چیز کو عوام کی پہنچ سے دور کرنا حکمرانوں کی پہلی ترجیح ہے،غریب عوام کو پہلے ہی مہنگائی نے یرغمال بنا رکھا ہے،عوام حکمرانوں کو جاگتے سوتے بد دعائیں دیتے ہیں۔سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آرڈیننس یافتہ حکومت کیخلاف عوام کی آواز بنے گی،اب پیپلز پارٹی آپ کو سڑکوں،چوکوں اور گلی محلے میں نظر آئے گی،ہر عوامی ایشو پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -