’منی لانڈرنگ ، کرپشن ، لوٹ مار ، دھاندلی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پہچان ہے ‘ اعجاز چوہدری حکومت مخالف جماعتوں پر برس پڑے

’منی لانڈرنگ ، کرپشن ، لوٹ مار ، دھاندلی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پہچان ہے ‘ ...
’منی لانڈرنگ ، کرپشن ، لوٹ مار ، دھاندلی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پہچان ہے ‘ اعجاز چوہدری حکومت مخالف جماعتوں پر برس پڑے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن ، لوٹ مار ، دھاندلی چالیس سالوں تک عوام کا خون چوسنے والےن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پہچان ہے ، شوباز شریف بھڑکیں مارکر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، بلاول زرداری جتنے مرضی جعلی تیر چلالیں ناکامی ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ ٹی ٹی شریف نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ، جھوٹ بولنا لیگی اور پیپلزپارٹی کےدرباریوں کاپرانا وطیرہ ہے، دوسروں پر تنقید کرنے پہلے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ملک وقوم کی بجائے انہیں اپنے ذاتی مفادعزیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت کے دعوے کرنے والی پیپلزپارٹی کو پنجاب سے شکست فاش ہوئی ہے،تحریک انصاف نےاکیلے کرپٹ ٹولےکاڈٹ کرمقابلہ کرتے ہوئے ملک بھرمیں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -