پشاور ،مدرسے کی طالبہ کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی آپریشن

پشاور ،مدرسے کی طالبہ کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس ...
پشاور ،مدرسے کی طالبہ کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی آپریشن

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بڈھ بیر میں لڑکی کے قتل میں مبینہ ملوث ملزم  کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، لڑکی 16ستمبر کو گھر سے مدرسہ کیلئے نکلی تھی لیکن اگلے روز اس کی جھلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بڈھ بیر میں قتل ہونے والی مدرسہ کی طالبا کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،  لڑکی کے قتل کا واقعہ 16ستمبرکو پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ مظاہرین نے 8گھنٹوں تک لاش کو انڈس ہائی وے  پر رکھ کر بلاک کر دیا تھا، کاشف آفتاب کے مطابق لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں 4مختلف مقامات کی جیو فینسنگ کی گئی ، پوسٹ مارٹم کا انتظار ہے اس کے  بعد ملزم سے مزید تفتیش کریں گے 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -