" اداکاروں کو جب گٹکے کے اشتہار پر 50 کروڑ ملیں گے تو میری فلم میں کام کون کرے گا"،ہدایتکار پرکاش جھا

" اداکاروں کو جب گٹکے کے اشتہار پر 50 کروڑ ملیں گے تو میری فلم میں کام کون کرے ...

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار پرکاش جھانے بڑے اداکاروں کو ‘گٹکے’ کے اشتہارات میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

"این ڈی ٹی وی نیوز "کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار نے ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ" جب صف اول کے اداکاروں کو گٹکے کے اشتہار کیلئے 50 کروڑ روپے مل رہے ہیں اور وہ گٹکے بیچ رہے ہیں تو پھر وہ میری فلموں میں کیوں کام کریں گے"۔ہدایتکار نے بتایا کہ" ایک سکول میں جانا ہوا تو پرنسپل نے بھی گٹکے سے متعلق شکایت کی اور کہا کہ تم لوگ فلم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہو؟ ہمارے سکول کے بچے گٹکا کھاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔کئی شہروں میں صف اول کے اداکاروں کے گٹکے کے اشتہارات کے ہوڈنگ بورڈز لگے ہوئے ہیں"۔انہوں نے مزیدکہا کہ "کئی عرصے سے کسی بڑے اداکار کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے، جب اداکار گٹکے بیچنے سے زیادہ جاندار کردار پر کام کرنا چاہیں گے تو خود ہی میرے پاس آجا ئیں گے"۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو مداحوں کی جانب سے تمباکو برانڈ کی تشہیر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

تفریح -