نئے بادشاہ چارلس کی طرف سے استقبالیے کیلئے سربراہان مملکت کو بھیجے گئے دعوت نامے میں غلطی کی وجہ سے شہزادہ ہیری اور میگھن کو شرمندگی اٹھانا پڑگئی

نئے بادشاہ چارلس کی طرف سے استقبالیے کیلئے سربراہان مملکت کو بھیجے گئے دعوت ...
نئے بادشاہ چارلس کی طرف سے استقبالیے کیلئے سربراہان مملکت کو بھیجے گئے دعوت نامے میں غلطی کی وجہ سے شہزادہ ہیری اور میگھن کو شرمندگی اٹھانا پڑگئی
سورس: File Photo

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی ملکہ کیمیلا کی طرف سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر سے فرماں روا اور سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کرنے میں ایک ایسی غلطی ہوئی کہ بادشاہ چارلس سوئم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو خفت اٹھانی پڑ گئی۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق دیگر مہمانوں کی طرح شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو بھی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوایا گیا تھا تاہم دونوں کو میڈیا رپورٹس سے علم ہوا کہ تقریب میں شاہی خاندان کے صرف وہی لوگ شریک ہوں گے جو اپنے شاہی فرائض ادا کر رہے ہیں۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل چونکہ امریکہ منتقل ہونے سے قبل اپنے شاہی القابات اور اعزازات سرنڈر کر چکے تھے، لہٰذا وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تقریب بکنگھم پیلیس میں آج شام ہونے جا رہی ہے جس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سمیت سینکڑوں سربراہان مملکت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری آج آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات کے دوران آرمی یونیفارم بھی نہیں پہن سکیں گے۔

مزید :

برطانیہ -