'خفیہ نمبر سے دھمکی دینے والوں کو واپس دھمکی دو، جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے' عمران خان غصے میں آگئے

'خفیہ نمبر سے دھمکی دینے والوں کو واپس دھمکی دو، جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں ...
'خفیہ نمبر سے دھمکی دینے والوں کو واپس دھمکی دو، جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے' عمران خان غصے میں آگئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چکوال جلسے میں تقریر کے دوران انتہائی غصے میں آگئے اور کارکنوں کو خوف کے بت توڑنے کی ترغیب دی.

تقریر کے دوران عمران خان نے کہا ' خوف کے بت کو توڑ دو، یہ جو ٹیلی فون آتا ہے گمنام نمبر سے دھمکیاں دینے کیلئے، واپس دھمکیاں دو ان کو، جو ڈراتا ہے، واپس ڈراؤ اس کو، جو مسٹر ایکس اور وائی لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں واپس دھمکیاں دو ان کو، یہ ہوتے کون ہیں آپ کو ڈرانے والے؟'

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی قیادت عوام کا فیصلہ ہے، یہ خفیہ نمبروں سے ڈرانا دھمکانا اور کہنا کہ یہ کردیں گے، وہ کردیں گے، جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے.