سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ورلڈ کپ 2023کے لیے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرورلڈ کپ کی بہترین ٹیموں کے نام شیئر کر دیئے، جس میں پاکستان ٹیم بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان میں ان کی قابلیت ایک ایسی ٹیم بناتی ہے جسے کسی طور بھی کم نہیں سمجھا جا سکتا اوریہ دوسری ٹیموں کو مشکلات میں ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کی وجہ سے فیورٹ قرار دیا ہے جبکہ انگلش ٹیم اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے والی جنوبی افریقہ بھی ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم ہے، پروٹیز ٹیم میں ہینرک کلاسن سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے مزید کہا ہے کہ آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کیلئے مضبوط امیدوار ہے۔
South Africa become contenders for the CWC after their win against Aus. Klaasen is the major asset.
— Kevin Pietersen???? (@KP24) September 18, 2023
India favourites at home with Asia Cup win.
Pakistan is always a threat. ALWAYS!
England sitting just under India, in terms of favourites tag.
And Australia, well they’ll be…