رائیونڈ، ڈاکوﺅں نے تاجر  سے 16 لاکھ روپے لوٹ لئے

رائیونڈ، ڈاکوﺅں نے تاجر  سے 16 لاکھ روپے لوٹ لئے

  


رائیونڈ(نامہ نگار) رائیونڈ سندر روڈ پر تین مسلح ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر کریانہ سٹور لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق سند رروڈ پر واقع اویس کریانہ سٹور پر سہ پہر تین بجے تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے تاجر محمد اویس شیخ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر16 لاکھ نقدی چھین لی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ 

 ،واضح رہے کہ سندر روڈ پر جرائم پیشہ عناصر سرعام دندناتے پھرتے ہیں مقامی پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے مقامی تاجربرادری عدم تحفظ کا شکار ہے تاجر برادری نے پولیس کی غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

علاقائی -