پاکستان میں باصلاحیت لوگوںکی کمی نہیں، سوہنی بلوچ

  پاکستان میں باصلاحیت لوگوںکی کمی نہیں، سوہنی بلوچ

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سوہنی بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں ،عدم برداشت کی وجہ سے معاشرے تباہ ہوتے ہیں بدقسمتی سے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کیخلاف ایک بھی لفظ سننے کو تیار نہیں ، خود کو ٹھیک دوسروں کو غلط سمجھتے ہیں، اداکارہ نے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے ۔ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کرنا ہوگی ،کیونکہ جہاں برداشت خاتمہ نہ ہو وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں ، پاکستان میں برداشت کا کلچر ختم ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ہو رہا ہے مزید کہا کہ پاکستان میں شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہمارے اداکار بہت معیاری کام کررہے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -