حسن علی کا ریٹائرمنٹ کے مطالبے پر حیرت کا اظہار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)حسن علی نے ریٹائرمنٹ کے مطالبے پر حیرت ظاہر کردی۔ شائقین کی جانب سے انھیں اب کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ ملنے لگا ہے جس پر انھوں نے کافی حیرت ظاہر کی ہے حسن علی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ پرفارمنس کی کوشش کی ہے اور کئی میچوں میں جیت میں اہم کردار بھی ادا کیا ہے جوشائد کسی کو یاد نہیں ہے ملک کے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتاہوں امید ہے کہ جلد قومی سکواڈ کادوبارہ حصہ بن کر محنت سے کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔