قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی کا امکان

      قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی تبدیلی کا امکان

  


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد قومی ٹیم کا اگلا بڑا امتحان بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ ہے۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کولمبو اور پھر پریما داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کے مقابلے پر سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بابر اعظم کی کپتانی کے انداز پر سوالات اٹھائے گئے جبکہ ایونٹ کے 5 میچوں میں 40.83 کی اوسط سے 6 وکٹ لینے والے لیگ بریک بولر شاداب خان ان دنوں مکمل طور پر اآﺅٹ آف فارم ہیںاب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان بنائے جا نے کا قوی امکان ہے۔