اسٹیٹ ایجنسی نیٹ ورک، ایجنسی 21, گرانہ ڈاٹ کام نے شاندار کامیابی حاصل کی
لاہور( پ ر)امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی ترسیلات کی 70 فیصد سے زیادہ رقم پاکستان میں جائیداد خریدنے میں صرف کرتے ہیں جو کہ 12 ارب ڈالر سے زائد بنتے ہیں، وہ سعودی عریبیہ کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ سٹی سکیپ گلوبل کے پبلک پرائیویٹ فورم میں خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے حاضرین کو امارات گروپ کے وڑن 2047 سے آگاہ کیا جس میں پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اقتصادی بحالی، ترقی اور معاشی استحکام کیلئے روڈ میپ پیش کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم امارات گروپ میں اسی وڑن کے تحت مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے پاکستان کا سب سے بڑا اسٹیٹ ایجنسی نیٹ ورک، ایجنسی 21, گرانہ ڈاٹ کام اور پراپشور ڈیجیٹل سلوشن میں بےمثال کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی 7 کروڑ سے زائد آبادی 15 سے 29 سال کے درمیان ہے جو کہ برطانیہ کی کل آبادی سے زیادہ ہے اور آنے والے 10 - 15 سالوں میں انکے لئے کم سے کم بھی 2 کروڑ سے زیادہ گھروں کی ضرورت ہو گی، پاکستان کی ہاو¿سنگ انڈسٹری میں فوری طور پر 40 ارب ڈالرز سالانہ تک جانے کی گنجائش ہے جو کہ آگلے 20 سالوں میں 3 سے 4 ٹریلین ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔شفیق اکبر نے اپنے خطاب کے دوران سعودی عرب کے حکام اور رئیل اسٹیٹ ماڈل کی تعریف کی جسے وہاں کی قیادت نے اپنی معیشت کی تبدیلی کی بنیاد ڈالنے کے لیے چنا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں کنگڈم آف سعودی عریبیہ کی جانب سے کیے گئے زبردست کام کو دہرانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔