ڈیرہ، سموگ سے نمٹنے کا فیصلہ،سزاﺅں میں مزید اضافہ

ڈیرہ، سموگ سے نمٹنے کا فیصلہ،سزاﺅں میں مزید اضافہ

  


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) حکومت پنجاب نے سموگ سے نمٹنے کیلئے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے سزائیں اور جرمانے بڑھا دئیے ہیں۔گرفتاریوں کے ساتھ زہریلا دھواں چھوڑنے پر انڈسٹریل یونٹ،اینٹوں کے بھٹے اور گاڑیاں بند ہوں گی۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے سیل،مقدمات اور ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔فصلوں کی باقیات جلانے پر 1(بقیہ نمبر8صفحہ5پر )
5 ہزار روپے فی ایکڑ جرمانہ ہوگا۔کمشنر نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اب مقدمات کے ساتھ بھاری جرمانے بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے فضائی آلودگی اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات بڑھ جاتے ہیں۔ڈی جی خان ڈویژن میں انسداد سموگ مہم میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔کریشر و انڈسٹریل یونٹ بھی خلاف ورزی پر بند ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں 17 روز کے دوران دھواں چھوڑنے والی 86 گاڑیاں بند کی گئیں یکم سے 17 ستمبر تک ڈی جی خان ڈویژن میں دھواں چھوڑنے والی 673 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور تین لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔