اسلام دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکیں،عباس بشیر ایڈووکیٹ

 اسلام دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکیں،عباس بشیر ایڈووکیٹ

  


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)معروف قانون دان میاں عباس بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام سے بغض و عناد رکھنے والوں کواسلام کی پھیلتی روشنی برداشت نہیںہورہی مغربی معاشرے کا بڑا حصہ مذاہب کی تعلیمات سے بیگانہ ہو چکا ہے جنہیں اسلامی تعلیمات کی طرف راغب ہوتا دیکھ کر اسلام دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں یہی وجہ ہے کہ اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس کی روک تھام کیلئے مسلم امہ کو متحد ہو کر مربوط اقدامات اٹھانا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر کونے میں صرف مسلمانوں کا ہی خون بہہ رہا اور اور ان کے ہی مقدسات کی توہین ہو رہی ہے مسلم عوام اور حکومتوں کو اسلام کا صحیح معنوں میں دفاع کرنے کےلئے آگے آنا ہو گامساجد پر حملے،جلاﺅ گھیراﺅ،پردے،نماز،اذان اور دیگر شعائر اسلامی پر پابندیاں عالمی صلیبی جنگ کا حصہ ہیں۔
، انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ تیزی سے آبادی کی کمی ہے جبکہ وہ یہی سبق ہمارے ملکوں کو بھی دے رہے ہیںہمیں ان ساری سازشوں کو سمجھنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام اور مظلوم مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز پاکستان ہے پاکستان نظریہ اسلام پر قائم ہے اور ہمیں اس نظرئیے کو مضبوط کرنا ہو گا ہمیں اسلام کی تعلیمات کو اپنا کر عملی مسلمان بننا ہو گااسی سے ختم نبوت اور حرمت رسول کا دفاع آسان اور ممکن ہو گا اور دشمن ہمارے خلاف مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گاہمیں اپنے مسلمان ہونے پر سب سے زیادہ خوشی اور فخر ہونا چاہیے اور ہمیں اس کے دفاع کےلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہونا چاہئے۔