بندیال کاآخری چھکا ذاتی خواہشات کی تکمیل کے سواکچھ نہیں،برجیس طاہر
سانگلا ہل(تحصیل رپورٹر)سابق وفاقی وزیرامورکشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کاآخری چھکا ذاتی خواہشا ت کی تکمیل کے سواکچھ نہیں ،وہ فیصلہ دینے کے بعدسوچتے ہونگے کہ میں نے قوم کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کرڈالی جسے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی،جس کاخمیازہ آئندہ وقت میں بھگتناہوگا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برجیس طاہرنے مزید کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بعدقوم کے ساتھ زیادتیوں کابدترین دور عطا بندیا ل کاثابت ہوا،مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ میاں نوازشریف نے پہلے بھی ملک کوبحرانوں سے نکالا،اب بھی میاں نوازشریف ہی ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے۔
پاکستان میں ایسی کوئی شخصیت موجودہی نہیں جوعوامی توقعات پرپورااترسکے ،قوم جس پراعتمادکرتی ہے۔
اس کانام نوازشریف ہے جوجلدہی وطن واپس آکرقومی بحرانوں پرقابو پالینگے،ملک میں امن وامان کی بہتری اورمہنگائی کے جن پرمیاں نوازشریف قابوپالیں گے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں مہنگائی بہت بڑااوراہم ایشو ہے جسے کوئی بھی فرد نظراندازنہیں کرسکتا،نگران حکومت نے جس طرح پٹرول کی قیمتیں بڑھائی ہیں یوں محسوس ہواہے کہ نظام حکومت چلانانگران حکومت کے بس سے باہر ہوتا جارہاہے،جوتکلیف مہنگائی سے عام آدمی کوپہنچ رہی ہے۔
سانگلاہل: سماجی شخصیت محمدیٰسین پنوںکا احسن اقدام،مستحق طلباءکو فری یونیفارم فراہم کی گئیں