متحدہ پریس کلب خانقاہ ڈوگراں کا اجلاس 

متحدہ پریس کلب خانقاہ ڈوگراں کا اجلاس 

  

 
خانقاہ ڈوگراں (نمائندہ پاکستان)متحدہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین دیوان پریس کلب سردار کامران ڈوگر منعقد ہوا بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پر تشویش کا اظہار تفصیلات کے مطابق متحدہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ماہانہ اجلاس دیوان پریس کلب خانقاہ ڈوگراں میں منعقد ہوا جس میں رانا ثقلین عباس، رانا اکبر علی خان سردار کامران ڈوگر،میاں جمشید عباس ڈوگر ایڈووکیٹ میاں عمران صابر ڈوگر، شفیق احمد جٹ،حاجی طارق مغل حاجی مظہر اقبال شیرازی،محمد سعیدمدثر علی بھٹی اور رانا افتخار احمد زرگر نےشرکت کی۔
اجلاس میں تعلیم۔صحت۔صفائی ستھرائی اور دیگر اجتماعی شہری مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں متحدہ پریس کلب کی باقاعدہ باڈی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا چیرمین سردار کامران ڈوگر نے کہا کہ کسی بھی عمارت کی طاقت کا انحصار اس عمارت کے ستونوں پر ہوتا ہے۔ اگر عمارت کا ایک ستون بھی کمزور ہو تو پوری عمارت کمزور ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ایک مضبوط ریاست کا انحصار اس کے مضبوط ستونوں پر ہوتا ہے۔ ریاست کے ستونوں کا پہلا ستون پارلیمنٹ دوسری بیوروکریسی تیسری عدلیہ ہے جبکہ چوتھا ستون میڈیا یا صحافت ہے۔ دیگر تمام ستونوں کی طرح ریاست کی مضبوطی میں بھی میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا جہاں حکومت اور عوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتا ہے وہیں حکومت کے غلط رویے اور منصوبوں پر بھی تنقید کرتا ہے۔ اجلاس میں۔ ملک پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا

مزید :

کامرس -