مریم نواز کی لندن روانگی کا امکان

سورس: فائل فوٹو
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آج صدر مسلم لیگ( ن) اور سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں تو اب مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا 21 ستمبر کی صبح لندن روانگی کا امکان ہے۔
" جنگ " کے مطابق پارٹی ذرائع نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریم نواز اپنی بیٹی کے داخلے کے لیے لندن جا رہی ہیں۔ مریم نواز اپنے والد سے وطن واپسی کے استقبال سے متعلق مشاورت کریں گی۔ مریم نواز لندن میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی، وہ ایک ہفتے بعد وطن واپس آئیں گی۔