عالمی امن کے لیے طاقت کا توازن درست کرنا ضروری ہے،انتونیوگوتریس

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے جنرل سیکر ٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی امن کیلئے طاقت کے توازن
کو درست کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس جاری ہے جس کی افتتاحی تقریب سے جنرل سیکرٹری انتونیو
گوتریس نےخطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدر آمد سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، کہ عالمی امن کے لیے طاقت
کے توازن کو درست کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اور غلطیوں سے سبق سیکھ کر عالمی امن کو در پیش چیلنجز کا کثیر الجہتی حل تلاش کرنا ہو گا، دنیا کو روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کو یوکرینی گندم اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، افغان عوام کو عالمی
امداد کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکار رہے ہیں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا بھر میں اب بھی ایک ارب 20 کروڑ افراد غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں عالمی
گرین فنڈ کے قیام کے لیے اقدامات تیز کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیر عوام امن چاہتے ہیں، فلسطین اسرائیل تنازع کا حل دو ملکی حل
کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
The #GlobalGoals carry the hopes, rights & expectations of people everywhere.
— António Guterres (@antonioguterres) September 18, 2023
And now they need a rescue plan.
Now is the time for leaders to keep their promise to build a world of health, progress & opportunity for all. pic.twitter.com/JE1dZIBq2T