قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے پاس کتنے نمبرز ہیں؟ رانا ثنا اللہ کی وضاحت

Sep 19, 2024 | 12:04 AM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کےمشیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنما راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں  حکومتی اتحاد کے نمبرز  213ہیں ،یہ نمبرزمولانافضل الرحمان کےبغیرپورےنہیں تھے۔

سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس مطلوبہ نمبرزکبھی بھی نہیں تھے،ہماری ایک ٹیم مولانافضل الرحمان سےمل رہی تھی،مولانافضل الرحمان حمایت کرتے تو ہمارے نمبرز پورےہوتے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورصدرکی ملاقات کامطلب ہوتاہےمعاملات فائنل ہوگئے،ہمیں اندازہ تھافضل الرحمان ساتھ ہیں تونمبرزپورےہوجائیں گے،اتوارکی شام یاہفتہ کومولانافضل الرحمان  نےکہا مسودہ دکھائیں،اس وقت سب کو اندازہ ہوا کہ فضل الرحمان سےبات فائنل نہیں ہوئی۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ مشاورت سےآئینی ترمیم ہوتی ہےتواس کی بات ہی اورہے۔ 

مزیدخبریں