اگر ملک کو کوئی نقصان ہوا تو پھر سب لکیر پیٹیں گے، چوہدری شجاعت حسین

Sep 19, 2024 | 12:33 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر ملک کو کوئی نقصان ہوا تو پھر سب لکیر ہی پیٹیں گے۔

ق لیگ سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیاست دان اپنے مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں، ملک کو نقصان پہنچا تو سب لکیر پیٹ رہے ہونگے، ادھر اُدھر کی بات نہ کر یہ بتا کہ قافلہ کیسے لٹا والا معاملہ ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن اور پوری قوم کو یکجہتی کی شدید ضرورت ہے، تمام اداروں بشمول حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہی پیج پر آنا ہوگا۔سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ملکی استحکام و سلامتی کیلئے اپنے مفادات کے بجائے ملک کے مفاد کو ترجیح دیں۔

مزیدخبریں