ممبر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کا دورہ سندس فاؤنڈیشن

  ممبر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کا دورہ سندس فاؤنڈیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ممبر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ندیم اشرف کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق پاکستان کے رکن پنجاب ندیم اشرف نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔ ندیم اشرف نے سندس فاؤنڈیشن کی انسانیت کی خدمت کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ فاؤنڈیشن کا کام معاشرے کے مستحق اور نادار مریضوں کے لئے امید کی ایک کرن ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق سندس فاؤنڈیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ سندس فاؤنڈیشن کی سینئر ڈاکٹر سائرہ معین نے انہیں فاؤنڈیشن کی خدمات، مریضوں کے علاج اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی او سندس فاؤنڈیشن عبدالستار ڈائریکٹر فنانس علی رؤف اور سماجی رہنما عبداللہ ملک بھی موجود تھے۔