الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئٹہ میں ہسپتال کا افتتاح کر دیا

  الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئٹہ میں ہسپتال کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئٹہ میں  56ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا۔الخدمت کوئٹہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں الخدمت کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدرا لخدمت سیداحسان اللہ وقاص، ڈاکٹرمشتاق احمد مانگٹ،بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد، جماعت اسلامی بلوچستا ن کے امیر مولانا عبد الحق ہاشمی اورایم  پی اے عبدالمجید بادینی  سمیت سیاسی وسماجی عمائدین اور مقامی آبادی نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ٰ نے ہسپتال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20ہزار اسکوائرفٹ پر  نو تعمیر شدہ الخدمت ہسپتال کوئٹہ 50 بیڈ پر مشتمل ہے جس میں گائنی اورپیڈزیونٹ سمیت زنانہ جنرل سرجن، الٹرا ساونڈ،جنرل سرجری، ڈائیگنا سٹک لیب، جدید لیبرروم و آپریشن تھیٹر،زنانہ ومردانہ وارڈز، فارمیسی اور 24 گھنٹے ایمرجنسی سہولیات میسر ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ علاج معالجے کی بنیادی اور معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ گزشتہ سال  الخدمت نے ہیلتھ سروسزپر م 9ارب 10 کروڑ روپے خرچ کئے۔

 ے۔