کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں،سکندر حیات

  کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں،سکندر حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پنجاب کے سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے ذریعے قومی خزانے کے 40 بلین روپے بچائے ہیں۔ پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے 10 لاکھ بچے سکولوں میں لائے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو ایسا خوبصورت بنائیں گے کہ وہاں کے بچوں کو سکول اچھا لگے۔ انہوں نے کہا کہ سکول آؤٹ سورس کرنے سے لرننگ آؤٹ کم بھی بڑھے گا۔ سمارٹ لرننگ کا دور ہے۔ نجی سیکٹر کے ساتھ ملکر فرنیچر اور دیگر سہولیات کا فقدان دور کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس پروگرام میں تمام درخواست گزاروں کو قطعی میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے۔ کوئی سکول منسٹر یا کسی اور ایم پی اے کی مرضی سے نہیں دیا گیا۔ پہلی مرتبہ ایڈ ٹیک سکول بنایے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے  بڑے اور مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔ انرولمنٹ ڈبل کرنے پر ان سکولوں کی مینجمنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت 70 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار میسر آ رہا ہے۔