قرآنی پارے کم تعداد میں چھاپنے کا فیصلہ واپس لیا جائے،احسن محمود
لاہور(پ ر) قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین سید احسن محمود شاہ، صدر قدرت اللہ اور سرپرست اعلی حفیظ البرکات شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلا وار قرآن مجید کی تعلیم پر کیا ہے اور تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے پاروں کی تعداد 80لاکھ سے 30لاکھ کردی ہے۔ حکومت اپنے قرآن مخالف رویہ پر نظر ثانی کرے۔ پارے کم تعداد میں چھاپنے کا فیصلہ واپس لے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جن کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں خاصی شہرت کا حامل ہے۔
۔
ان کے دور میں پاروں کی تعداد میں 50لاکھ کمی اہل ایمان کیلئے سخت تکلیف دہ ہے۔
ی