سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ابراہیم نقشبندی
لاہور(پ ر) الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے چیئر مین اورمعروف روحانی واصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ لاہور میں ”سیرت رحمۃ للعالمین“ کے عنوان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ کی مبارک زندگی، سیرت طیبہ اور روشن کردار ہمارے لیے مشعل راہ اور قیامت تک آنے والے لوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ؐ کو رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے آپ ؐ کی ولادت باسعادت انسانیت اور کائنات کے ذرہ ذرہ کے لیے رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضورؐ کی ولادت کا مہینہ ہمیں دیگر امور کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی پورا کرنے کا حکم دیتا ہے، نبی کریم ؐنے یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھنے کی تاکید فرمائی ہے۔
، آپ? نے غلامی کا خاتمہ کیا اور معاشرے میں انصاف قائم کیا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مصائب ومشکلات اور در پیش چیلنجز کا واحد حل سیرت طیبہ کو اپنانے اور اسوہ حسنہ پرمکمل عمل پیرا ہونے میں ہے انہوں نے کہا نبی کریم? کی تعلیمات انسانی زندگی کے لیے عظیم تحفہ ہے جس کو حاصل کر کے انسان دنیاکی ہر برائی اورشر سے محفوظ رہ سکتا ہے انہوں نے کہا آج اس بات کا عزم کریں کہ ہم خود بھی سیرت رسول?کا مطالعہ کریں گے اور اپنے دوست احباب کو بھی سیرت رسول پڑھنے اور اس پہ عمل پیرا ہونے کی دعوت دیں گے۔