محکمہ خزانہ نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے گرانٹ جاری کر دی

  محکمہ خزانہ نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے گرانٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے گرانٹ جاری کردی، نان سیلری بجٹ کی مد میں ساڑھے 4 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس گرانٹ سے سکولوں کے آپریشنل اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ سکولوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال،یوٹیلیٹی بلز،مسنگ سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کیلئے یہ گرانٹ استعمال ہو سکے گی۔ محکمہ خزانہ نے ساڑھے 4 ارب روپے محکمہ سکول ایجوکیشن کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ہیں۔اس فنڈ سے سکولوں کے حالات میں بہتری آئے گی۔