سعودیہ نے منیٰ کی زمین کے حصول کیلئے 27اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیدی

  سعودیہ نے منیٰ کی زمین کے حصول کیلئے 27اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی وزارت الحج نے دنیا بھر کے ممالک کو حج2025ء کے لئے منیٰ کی زمین(زون) کے حصول کے لئے27اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی حج مشن رکھنے والے ممالک اور دیگر ممالک سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کے لئے منیٰ عرفات کے لئے زون کا حصول27 اکتوبر تک مکمل کر لیں، طوافہ کمپنیوں سے خدمات کا معاہدہ اس کے بعد ممکن ہو سکے گا۔ منیٰ کی زمین(زون) کی ادائیگیاں سعودی بنکوں کے ذریعے حج مشن کے ذریعے ہو سکیں گی۔