محمد علی درانی کو خاص مقصد کیلئے متحرک کیا جاتا ہے،رانا اکرام ربانی

  محمد علی درانی کو خاص مقصد کیلئے متحرک کیا جاتا ہے،رانا اکرام ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) سابق صوبائی وزیر اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی رانا اکرام ربانی نے کہا ہے کہ محمد علی درانی  وہی کہتے ہیں جو بیانیہ انہیں د ے کر مارکیٹ کیا جاتا ہے لیکن انہیں ”خاموشی کے دورانیہ کا معاوضہ“ بھی ملتا رہتا ہے جہاں جب ضرورت ہوتی ہے انہیں متحرک کر دیا جاتا ہے۔میں ذاتی طور ان کے اس ”ذمہ دارانہ“ کردار سے آگاہ ہوں یہ میرے پاس اوکاڑہ کے ہی ایک دوست فرید طارق خان مرحوم کے ساتھ تشریف لاتے تھے۔ جنرل پرویز مشرف کی حکومت تھی مشن یہ تھا کہ آپ پیپلزپارٹی کا ایک گروپ بنائیں اور پھر مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس میں جنرل پرویز مشرف کی حمایت کا اعلان کریں۔میں نے انہیں کہا کہ ایک تو یہ مشن ناممکن ہے  دوسرا اس کی تکمیل کے لئے میں موزوں آدمی نہیں ہوں، پھر یہ ”مشن“ راؤ سکندر اقبال مرحوم کو سونپ دیا گیا جنہوں نے ”پیٹریاٹ“ کے ذریعے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔