ایل ڈی اے سٹی کا ماسٹر پلان ایک بار پھر ریوائز کرنے کا فیصلہ

Sep 19, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر) ایل ڈی اے سٹی منصوبے کا ماسٹر پلان ایک بار پھر ریوائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے منصوبے کا ماسٹر پلان اصلاحاتی بنیادوں پر ریوائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشنل سائٹ، ہیلتھ ایجوکیشنل سائٹ کا اضافہ کیا جائے گا،تین مرلہ پر مشتمل خصوصی بلاک کا بھی اضافہ کیا جائے گا، ایل ڈی اے حکام نے اتھارٹی میں ایجنڈا پیش  کر دیا۔ گورننگ باڈی نے مزید موثر پلاننگ کرکے دوبارہ ایجنڈا پیش کرنے کی ہدایت کی۔

، ایل ڈی اے سٹی میں ایجوکیشنل سائٹ کے لئے 221 کنال رکھنے کی تجویز دی گئی،میڈیکل انسٹیٹیوٹ،ٹیچنگ ہسپتال کیلئے بھی 221 کنال رکھنے کی تجویز دی گئی۔ہلوکی کے ساتھ 3،3مرلہ کی پلاٹ سائز مخصوص بلاک بنایا جائے گا،تین مرلہ کے بلاک کیلئے 768 کنال اراضی رکھنے کی تجویز دی گئی۔ایل ڈی اے حکام ایک بار پھر پلان کو بہتر کرکے دوبارہ پیش کریں گے، ایل ڈی اے سٹی کے قبرستان کی اراضی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں