سیرت کانفرنس کا کامیاب انعقاد،اوقاف افسران میں سووینئرز تقسیم

    سیرت کانفرنس کا کامیاب انعقاد،اوقاف افسران میں سووینئرز تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)صوبائی سیرتْ النبیؐ کانفرنس (انٹرنیشنل)کے شایانِ شان انعقاد پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہر رضابخاری نے متعلقہ مینجمنٹ کمیٹیوں کے کنوینئرز میں سوینئرتقسیم کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اور ٹیم ورک کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ کامیابی کا یقین ہی درا صل کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے۔وہ، ایوانِ اوقاف میں مختلف آفیسران میں سوینئرتقسیم کر رہے تھے،  اس موقع پرسیکرٹری اوقاف کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، بھی موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف آصف اعجاز، طاہر احمد، ایاز حبیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ محمد جاوید شوکت، سیکشن آفیسر (جنرل)اوقاف و مذہبی امور عبد الستار، پرائیویٹ سیکرٹری برائے سیکرٹری اوقاف زاہد اقبال، ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربار شاہد حمید ورک، منیجر ز اوقاف شیخ جمیل احمد، طارق محمود نجمی، ریسرچ فیلو مرکز معارف اولیاء  داتاؒ دربار مشتاق احمد، لائبریرین، مرکزی لائبریری اوقاف حافظ احمد مجتبیٰ،مولانا میر آصف اکبر اور حافظ راحیل احمد کو سوینئردیئے گئے۔

واضح رہے کہ صوبائی سیرت النبیؐ کانفرنس کے شایانِ شان حْسنِ انتظام پروزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے محکمہ اوقاف کو شاباش اورعلمی و دینی،سماجی و سرکاری سطح پر از حد تحسین ہوئی،اوقاف ٹیم  نے دلجمعی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھا یا اور اْن کو بروقت احسن طریقے سے ادا کیا۔