ہوپ انتخابات کو سبو تاژ کرنے کے لئے سازشوں کا سلسلہ جاری

  ہوپ انتخابات کو سبو تاژ کرنے کے لئے سازشوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کے پانچ اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سبوتاژ کرنے کی سازشیں رُک نہ سکیں۔ ہوپ بلوچستان ہائیکورٹ سے حکم امتناعی نہ ملنے پر22اکتوبر کے لئے نوٹس جاری ہونے کے بعد سابق ہوپ مرکزی چیئرمین وحید اقبال بٹ اور چیئرمین اسلام آباد زون اخلاق احمد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ معروف قانون دان کامران مرتضیٰ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے الیکشن کمیشن نے ہمارے الیکشن لڑنے کے کاغذات مسترد کر کے ہمارے بنیادی حقوق سے انحراف کیا ہے حج پالیسی 2025ء بن رہی ہے موجودہ ذمہ داران کا اہم کردار ہے اس لئے دو ماہ الیکشن آگے کئے جائیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بھی موقف اپنایا گیا ہے کہ پانچ اکتوبر کے الیکشن میں تمام نشستوں پرانتخابات کرانے کی بجائے گزشتہ روایات کو برقرار رکھا جائے اور50 فیصد افراد کو ریٹائرڈ تصور کر کے50فیصد کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے اور50 فیصد،یعنی ہر زون میں چھ نشستوں کی بجائے تین تین نشستوں پر الیکشن کروائے جائیں۔ موجودہ ہوپ قیادت کے اقتدار میں رہنے کی ضد اور بلوچستان کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ، تمام ہوپ کے زونل چیئرمین سے وکالت نامے سائن کروانے پر ملک بھر کے حج آرگنائزر میں اضطراب پیدا کر دیا ہے اور الیکشن رکوانے کے لئے بلا جواز قسم کے دلائل کے نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔