ہوپ الیکشن کے لئے امیدواروں کی ابتدالی فہر ستیں جاری
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کے پانچ اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی لسٹیں جاری کر دی گئیں۔ اسلام آباد زون کی چھ نشستوں کے لئے15،سندھ زون کی چھ نشستوں کے لئے25، خیبرپختونخوا کی چھ نشستوں کے لئے14جبکہ پنجاب زون کی چھ نشستوں کے لئے 31 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ بلوچستان کی چھ نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرانے والوں کی فہرست ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔ کاغذات پر اعتراضات داخل کرانے کا عمل شروع ہے۔28ستمبر کو کاغذات واپس لئے جا سکیں گے،30ستمبر کو حتمی لسٹیں جاری ہوں گی،پانچ اکتوبر کو الیکشن کے لئے پولنگ ہو گی۔