پی ایچ اے کا عید میلادالنبیؐ پر مختلف مقامات پر چراغاں
لاہور(خبر نگار)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے دفاتر اور صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر چراغاں کا اہتمام کیاتھا۔ ترجمان محکمہ نے بتایا کہ پی ایچ اے کی جانب سے رات میں جگ مگ کرنے والے خانہ کعبہ، مسجد نبویؐ، اسلامی ہلال اور مذہبی نوعیت کے دیگر ماڈلز کو لاہور کے مختلف مقامات پر خوبصورتی سے ڈسپلے کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے نے عید میلادالنبیؐکی مناسبت سے شاہراہ قائداعظم، جیل روڈ، ڈیوس روڈ، اڈا پلاٹ اور دیگر شاہراؤں کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے کہا کہ نبی ا?خر الزمان? کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مینارہ نور ہیں۔ سیرتِ طیبہؐنہ صرف ایمان و عبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل ترین نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔