بادامی باغ بس ٹرمینل پر کرایوں کی فہرستیں آویزاں نہ ہو سکیں
لاہور(جنرل رپورٹر)بادامی باغ بس ٹرمینل پر نئے کرایوں کی لسٹیں آویزاں نہ کی جا سکیں۔ درجنوں میں سے صرف 2 بسوں پر نئے ریٹ آویزاں کئے جا سکے،ویٹنگ ایریا میں بھی نئی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی جا سکی۔،شہری کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی یقینا احسن اقدام ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر کرایو ں میں کمی کی گئی، حکومت ٹائر اور سپیئر پارٹس کی قیمتیں کم کرنے پر بھی نظر ثانی کرے۔