وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک کا مختلف شہروں کا دورہ

  وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک کا مختلف شہروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائیونڈ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے انتظامیہ کے ہمراہ راولپنڈی شہر اور دیگر شہروں کا دورہ کیا راولپنڈی دورہ کے موقع پر کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے  12 ربیع الاوّل کے موقع پر ڈویژن بھر میں میلاد مصطفیٰ ؐ کے سلسلے میں مختلف پروگرام اور محفلوں بارے بریفنگ دی۔دورہ کے موقع پر ایم این اے حنیف عباسی، ایم این اے دانیال چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری ضیاء  اللہ شاہ اور ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ عوامی نمائندے اورضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ذیشان ملک نے راولپنڈی کمشنر آفس میں مرکزی مانیٹرنگ روم کابھی دورہ کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔ میلادالنبی ؐ کے مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سیرت النبیؐ پوری دنیا کیلئے رحمت ہے،رسول پاکؐ کی زندگی مبارک ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔