امت مسلمہ کو سیرت نبویؐ پر عمل کرنا ہو گا،علامہ علی اکبر کاظمی

  امت مسلمہ کو سیرت نبویؐ پر عمل کرنا ہو گا،علامہ علی اکبر کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے معرفت رسول ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ اگر مشکلات سے نجات چاہتی ہے تو اس کا واحد راستہ اطاعت رسول ؐ ہے کیونکہ جب سے ہم خدا کے دین اور آقا دو جہاں محمد مصطفے ؐکی پیروی سے دور ہوئے ہیں دن بدن مشکلات پریشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلا ہوئے جا رہے ہیں۔ آج ہم طاغوتی طاقتوں کے غلام ہیں اور طاغوتی طاقتیں اسلام کو کسی صورت بھی سرسبز ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں۔امت مسلمہ کو حضور پاک ؐ کی سیرت پر چلنے کا عہد کرنا ہو گا۔

 انشاء اللہ پنجاب بھر میں سیرت النبی کانفرنس ہو ں گی۔