کن برجوں سے تعلق رکھنے والے شادی کے زیادہ خواہشمند ہوتے ہیں؟

Sep 19, 2024 | 03:51 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شادی ایک ایسا تعلق ہے جس کی خواہش بیشتر افراد کو ہوتی ہے اور ایسے لوگ کم عمری میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جانے کے حامی ہوتے ہیں۔
وہ اپنے ساتھی کا خیال رکھنے اور عمر کا بڑا حصہ اس کے ساتھ گزارنے کے حامی ہوتے ہیں۔
دوسری جانب کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو شادی میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے، وہ تنہا رہنا پسند کرتے ہیں اور اپنی شرائط پر اپنی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔
روز نامہ جنگ نے ماہرینِ نجوم کے حوالے سے بتایا کہ تمام برجوں میں سے 4 برج ایسے ہیں جن سے تعلق رکھنے والے افراد دوسرے برجوں کے مقابلے میں شادی کی خواہش زیادہ رکھتے ہیں، وہ 4 برج کون سے ہیں آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
جوزا (Gemini):ماہرین جوزا سے تعلق رکھنے والے افرا کو سوشل بٹر فلائیز کہتے ہیں، وہ لوگوں کے گرد رہنا اور ان سے محبت کرنا پسند کرتے ہیں اور جب بات کی جائے ازدواجی تعلق کی تو ایسے افراد دیگر برجوں کے مقابلے میں جلد شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں کیوں کہ وہ زندگی میں ساتھی اور سپورٹ سسٹم کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔
سرطان (Cancer):برج سرطان کے حامل افراد اپنی زندگی میں جذباتی خلاءکو پورا کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں، ایسے افراد قربت اور وفاداری کے خواہش مند ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی میں جلد شادی کو ترجیح دیتے ہیں۔
میزان ( Libra):برج میزان کے حامل افراد محبت کے متلاشی ہوتے ہیں، ایسے لوگ ہر فرد کو اتنی محبت دیتے ہیں کہ جلد ہی تنہائی محسوس کرنے لگتے ہیں، شادی کی بات آئے تو وہ ایسے شخص کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کے لاڈ اٹھائے اور ان کا ساتھ دے، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ 20 کا ہندسہ عبور کرتے ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔
سنبلہ (Virgo):برج سنبلہ اپنی چیزیں خود سنبھالنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن اس کے باجود وہ ایسے شخص کے متلاشی ہوتے ہیں جو انہیں سہارا دے سکے اور انہیں ہر لمحہ تسلی دے سکے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد محنتی ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ان میں محبت اور سہارے کی تلاش بڑھتی چلی جاتی ہے اور ان ضروریات کو پوری کرنے کے لئے وہ جلد شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں